Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے رکن پارلیمنٹ کے بھائی کا اغوا

abbas-militia-pro-israel-arresting-hamas-member1 مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں- گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے حماس کے گیارہ کارکنوں کو اغوا کیا- یہ کارروائیاں نابلس، قلقیلیہ، الخلیل اور جنین میں کی گئیں- اغوا کیے گئے افراد میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن داؤد ابو سیر کے بھائی ایمن ابو سیر بھی شامل ہیں- وہ قبل ازیں ایک سال تک عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں- انہیں حال ہی میں رہا کیا گیا تھا- دوسری جانب حماس کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کے درمیان تبادلہ بھی جاری ہے- قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے رہائی پانے والے حماس کے کارکن عبد المجید نظمی کو اغوا کرلیا- ان کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے بدو ٹاؤن سے ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan