مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے تین افراد کو اغوا کیا- جنین، رام اللہ اور قلقیلیہ سے ایک ایک فرد کو اغوا کیا گیا- ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے قلقیلیہ کے ایک مچھلی فروش کی دکان پر چھاپہ مارا- فوجی اہلکاروں نے دوکان کی تلاشی لی اور وہاں پر پڑی اشیاء کو ادھر ادھر بکھیر دیا-