مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز نابلس اور قلقیلیہ سے حماس کے دوکارکنوں کو اغوا کرلیا-
نابلس میں محمد شحروری کو اغوا کیا گیا- جنہوں نے چند روز قبل ہی اسرائیلی قید سے رہائی پائی تھی- قلقیلیہ سے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے ایک اورفلسطینی منذرالشاعر کو گرفتار کیا گیا- انہیں عباس ملیشیا نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران پانچویں دفعہ گرفتار کیا ہے .