عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے نابلس شہر میں یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر مصطفی شناز کو اغوا کرلیا-
ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ڈاکٹر مصطفی شناز کو شہر کے ’’معاجین ‘‘ محلے میں واقع ان کے گھر کے سامنے گرفتار کیا- وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جو انہیں اسرائیلی جیلوں میں لگی ہیں-
واضح رہے کہ ڈاکٹر مصطفی شناز جامعہ نجاح میں سماجی علوم کے شعبے میں لیکچرار ہیں- اسرائیلی فوج نے انہیں چندماہ قبل ہی رہا کیاتھا-