Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے مغربی کنارے سے حماس کے 10 ارکان گرفتار کر لیے

abbas-militia31 مغربی کنارے میں متنازعہ صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ واقعات میں عباس ملیشیا نے رام اللہ ، نابلس، الخلیل، سلفیٹ، جنین، قلقیلیہ اور دیگر شہروں میں چھاپوں کے دوران حماس کے کم ازکم 10 ارکان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بیشتر ایسے شہری بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا، رام اللہ کے رہائشی براء یوسف کفایہ کو دو ہفتے قبل عباس ملیشیا کی جیلو سے ایک ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے والد محمد یوسف گذشتہ سات ماہ سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ گرفتاریوں اور چھاپوں کے دوران عباس ملیشیا نے گھروں میں گھس کر بچوں اور خواتین کو بھی زدو کو ب کیا اور قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ دوسری جانے حماس نے عباس ملیشیاکی اس کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے تمام اراکین کو رہا کرنے اور آئندہ گرفتاریوں کا باب بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan