Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے فلسطینی مفاہمت ناکام بنانے کی اسکیم تیار کر لی

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel

مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت ناکام بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے. سیکیورٹی فورسز حماس کو مغربی کنارے میں دوبارہ کسی صورت میں آزادی کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے گی چاہے اس کےاور فتح کے درمیان مفاہمت کا کوئی معاہدہ طے بھی پا جائے. مرکز اطلاعات فلسطین کو فلسطینی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق عباس ملیشیا کے داخلی سیکیورٹی کے زیرانتظام قائم”پولیٹیکل ڈائریکشن ڈیپارٹمنٹ” کے ایک اجلاس کے دوران عباس فورسز کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ “سیکیورٹی حکام کسی صورت میں بھی حماس کو مغربی کنارے میں دوبارہ آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گی” عباس ملیشیا کے سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں حماس کے خلاف جاری آپریشن روکنا تنظیم کو از سرنو صف بندی اورمزاحمت کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے لہٰذا سیکیورٹی فورسز حماس کو ایسا کوئی موقع فراہم نہیں کرے گی. انہوں نے مزید کہا کہ عباس ملیشیا نے مستقبل میں تمام مزاحمت کار تنظیموں سے نمٹنے کا ایک جامع پروگرام تیار کر لیا ہے. کسی جماعت کو سیاسی سطح پر ملنے والی ڈھیل سے ہمارے اس پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. مغربی کنارے میں حکمران جماعت فتح اگر اپنی پالیسی تبدیل کر کے حماس کے ساتھ مفاہمت کرنا چاہتی ہے، اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم سیکیورٹی اہلکار حماس کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے. محمود عباس کے سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے عباس ملیشیا نے حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف مختلف محاذوں پر کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں. ہم ان کامیابیوں کو فتح کی طرف سے مفاہمت کی وجہ سےضائع نہیں کر سکتے. غزہ کی پٹی میں ہم نے بہت بڑی قربانی دی ہے. ہمیں اب یہ طے کرنا ہو گا کہ مغربی کنارے میں حماس کے ساتھ ہمارا سلوک کیسا ہو گا.سیکیورٹی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ فتح اور حماس کے درمیان مفاہمت کی ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گےجس میں حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور مغربی کنارے میں پھر سے کارروائیاں شروع کرنے کا موقع ملے. بہ قول ان کے اب ہم بہت آگے جا چکےہیں. حماس کےخلاف دوبارہ صفر سے کارروائی شروع نہیں کر سکتے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan