عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم شروع کردی، الخلیل میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کامیاب آپریشن کے بعد ملیشیا نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا اور حماس کے 250 سے زائد حامی گرفتار کر لیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملیشیا نے حملہ کر کے حماس کے رکن پارلیمان، رہنما اور کارکنوں کے سیکڑوں گھروں کو منہدم کر دیا۔ درجنوں کارکنوں کو اغوا کر لیا، جن گھروں میں مرد موجود نہیں تھے ان کے اہل خانہ کو مردوں کو تفتیش کے لیے فوری طور پر عباس ملیشیا کے دفتر پر حاضر ہونے کے نوٹس جاری کر دیے۔ اسی طرح سلفیت اور قلقیلیہ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والی اسیرات کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔ عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے کے تمام شہروں، دیہاتوں اور کمیپوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔