Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 07 کارکن اغوا کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel81

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کا حماس کے حامیوں کے خلاف بہیمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی غیر آئینی حکومت کی ملیشیا نے جنین، نابلس اور قلقیلیہ سے حماس کے 07 اراکین کو گرفتار کر لیا۔ عباس ملیشیا نے ضلع جنین میں تین اساتذہ کو اغوا کیا، 46 سالہ فضل عزات حسن قبھا، 42 سالہ احمد توفیق صالح قبھا اور 40 سالہ موید جمال عبدالعزیز قبھا پہلے بھی اسرائیلی جیلوں کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ یہ تینوں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ نسلی دیوار سے ملحق گاؤں برطعہ میں سالہا سال سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ واضح رہے کہ برطعہ گاؤں دو حصوں میں بٹا ہوا ہے، پہلا مغربی حصہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کی حدود میں آتا ہے جبکہ دوسرا مشرقی حصہ مغربی کنارے میں واقع ہے۔ یہ حصہ براہ راست گرین بیلٹ کی حدود میں واقع ہے۔ دونوں حصوں کے گھر ایک دوسرے میں ملے ہوئے ہیں۔ مشرقی اور مغربی حصوں کے اصلی رہائشی قبھا قوم کے ہیں۔ اس گاؤں میں بسنے والے قبھا خاندان کے افراد کی تعداد آٹھ ہزار سے متجاوز ہے۔ گاؤں کے دونوں حصوں کے مابین اسرائیل کی جانب سے نسلی دیوار کی تعمیر کے بعد مشرقی حصے میں تجارتی بازار بنایا گیا مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے دو ہزار سے زائد تاجر اور مزدور ہر روز اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔ عباس ملیشیا نے نابلس میں بھی اپنی امتیازی کارروائیاں جاری رکھیں اور اسرائیل جیل میں پانچ سال قید کی سزا کاٹ کر رہائی پانے والے ضیاء دروزہ کو اغوا کر لیا، انہیں اس موقع پر گرفتار کیا گیا جب ان کے بھائی کی شہادت کو 09 سال مکمل ہو رہے تھے۔ عباس ملیشیا نے قلقیلیہ میں 28 سالہ سابقہ اسیر عمر بسام ذیاب کو تفتیش کے لیے بلایا اور دوبارہ گرفتار کر لیا۔ وہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں بھی پانچ سال گزار چکے ہیں۔ ان کو رہا ہوئے دس گھنٹے بھی نہ گزرنے پائے تھے کہ انہیں پھر اغوا کرلیا گیا۔ طولکرم میں سابقہ اسیر تامر ابراہیم سکر ملیشیا کے ہتھے چڑھے۔ الخلیل میں 42 سالہ ماجد محمد عواودہ، 30 سالہ سائد عواودہ اور 30 سالہ جمال حسین حسن عواودہ کو ناجائز طور پر گرفتار کیا گیا، تینوں پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔ بیت لحم میں 30 سالہ حسن علی حمدان شواورہ لگ بھگ ایک ماہ سے محمود عباس حکومت کی خفیہ ایجسنیوں کی حراست میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan