عباس ملیشیا نے حماس کے اغوا شدہ تین رہنما رہا کردیے۔ رہائی پانے والے عارورہ گاؤں کے 54 سالہ شیخ تیسیر العاروری، سلواد کے 53 سالہ شیخ زیاد مشعل اور رام اللہ کے علاقے بیتونیا شہر کے 42 سالہ ایاس حمدان نے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔ آٹھ ماہ قبل گرفتار کیے جانے والے ان رہنماؤں کی رہائی اسرائیل کی اعلی عدالت کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ ان رہنماؤں کو اسمبلی کی املاک پر قبضہ کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے املاک بند کرنے بعد عباس ملیشیا کا یہ خواب بھی پورا نہیں ہو سکا ہے۔