Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے اسرائیل کا احترام سیکھ لیا: ہیلری

hillary-rodham-clinton-67th-united-states-secretary-of-state امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے مغربی کنارے میں متنازعہ صدر محمود عباس کے زیر کمانڈر سیکیورٹی فورسز کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس ملیشیا نے اسرائیل کا احترام کرنا سیکھ لیا ہے، اس طرح ملیشیا اسرائیلی فوج کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز واشنگٹن میں کانگریس کی ایک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا عباس ملیشیا کی صلاحیتوں اور مزاحمت کچلنے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی حمایت کرتا ہے اور صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے جنرلج کیتھ ڈائٹون کو کردار سونپا گیا ہے جو اپنی نگرانی میں عباس ملیشیا کی عسکری تربیت انجام دے رہے ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ جنرل کیتھ ڈائٹون مغربی کنارے میں وزیراعظم سلام فیاض اور صدر محمود عباس کے ساتھ نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور انہوں نے سیکیورٹی ادارے کی اس انداز میں تربیت کی ہے کہ عباس ملیشیا نے اسرائیل کا احترام سیکھ لیا ہے۔ اس طرح اب مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے کچلنے میں مصروف عباس ملیشیا نے اسرائیل کی ہمدردیاں بھی حاصل کرلی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan