مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز اور اسرآئیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں شہریوں کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے جمعرات کی شام نابلس کے شمالی مقام البازان سے متعد فلسطینیوں کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ گرفتار شدگان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس علاقے میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج اور عباس ملیشیا نے شہریوں کی گرفتاریوں کی باریاں مقرر کر رکھی ہیں، اس سلسلے میں جن شہریوں کو عباس ملیشیا جیلوں سے رہا کرتی ہے اسرائیلی فوج انہیں حراست میں لے لیتی ہےجبکہ اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونےوالوں کو عباس ملیشیا پکڑ لیتی ہے۔