Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس جیلوں سے رہا 11 فلسطینی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest9

مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں ایک یہودی خاندان کے قتل کے بعد اسرائیلی حکام اور یہودی انتہاء پسندوں نے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے ضلع کے جنوب مشرقی علاقے عورتا میں آپریشن کرکے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی محمد فیصل قواریق کے چار بھائیوں ایمن، امجد، محمود اور مجدی فیصل قواریق کو اغوا کرلیا ہے۔ ان سب کو پہلے عباس ملیشیا بھی گرفتار کرچکی ہے۔ اسی طرح دو بھائی موید جمیل اور شریف جمیل بھی اسی علاقے سے اٹھالیے گئے ہیں۔آپریشن کے دوران ولید جراح اور عبد اللہ جراح نامی دو بھائیوں، سامر، امجد اور مجدی سلیم نامی بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح صہیونی فوجیوں نے شہید صلاح قواریق کے تین بھائی مھند، احمد اور امجد کو بھی گرفتار کرکے تفتیشی مراکز منتقل کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد پہلے عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ چکے ہیں۔ گزشتہ روز نابلس کی ایتمار بستی میں ایک یہودی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کے بعد سے اسرائیلی حکومت سیخ پا ہے اور صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو قاتل کی گرفتاری کے لیے عباس حکومت سے باقاعدہ تعاون طلب کرچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق حالیہ گرفتار کیے جانے والی فلسطینیوں کی گرفتاری میں اسرائیلی فوج کو عباس ملیشیا کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد وہ ہی ہیں جنہیں پہلے عباس ملیشیا بھی گرفتار کر چکی ہے۔ دوسری جانب غزہ کی حکمران جماعت حماس کے رہنما عزت رشق اس واقعے میں حماس یا کسی بھی مزاحمتی جماعت کے ملوث ہونے کی نفی کر چکے ہیں، بہ عزت رشق مزاحمتی تنظیمیں بچوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتیں۔ وہ اس واقعے کو کسی ذاتی دشمنی کے نتیجے کے امکان کی جانب بھی توجہ دلا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan