Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالم اسلام مسجد اقصی میں دراڑوں کا جائزہ لینے کے لیے انجینئروں کی خصوصی ٹیم بھیجے

al-aqsa-mosque2 الاقصی فاؤنڈیشن برائے اسلامی اوقاف نے مسجد اقصی کے ’’المصلی المروانی‘‘ کی دیوار اور ستونوں میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف کیا ہے- ان دراڑوں کی وجہ ’’المصلی المروانی‘‘ کی جنوبی جانب متصلہ علاقے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے کھدائی کا عمل ہے- الاقصی فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت اسلامی اوقاف کے ادارے کو ’’المصلی المروانی‘‘ کی دیواروں اور ستونوں کی مرمت کا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی- اقصی فاؤنڈیشن نے عالم اسلام سے ان دراڑوں کا جائزہ لینے کے لیے انجنیئروں کی خصوصی ٹیم بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مسجد اقصی اور المصلی المروانی کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں- اقصی فاؤنڈیشن نے عالم اسلام سے مسجد اقصی کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے- بیان کے مطابق مسجد اقصی بالخصوص المصلی المروانی صہیونی حکومت کے نشانے پر ہے- اسرائیلی حکومت نے المصلی المروانی کی جگہ پر یہودی معبد بنانے کی سازش تیار کی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan