عالمی ماہرین قانون نے محمود عباس کی صدارت کو غیر دستوری قرار دیا ہے- اردنی ماہر قانون محمود حموری نے الجزیرہ نیٹ کو بیان میں کہا کہ مختلف مسائل پر غور کے لیے ناروے، برطانیہ ، سویڈن، امریکا اور عرب ممالک کے ماہرین قانون کا قبرص میں اجلاس ہوا- جس میں محمود عباس کی صدارت بھی زیر بحث آئی – تمام ماہرین کا اس بات پر اتفاق تھا کہ فلسطینی دستور کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر کی مدت 4سال ہے – جس میں توسیع نہیں کی جا سکتی – فلسطینی دستور کے مطابق محمود عباس کی مدت صدارت جنوری 2009 میں ختم ہو چکی ہے – وہ اس میں توسیع نہیں کرسکتے- محمود حموری نے واضح کیا کہ محمود عباس نے صدارتی رڈیننس کے ذریعے اپنی مدت میں اضافہ کیا ہے جوکہ فلسطینی دستور کی خلاف ورزی ہے –