( فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں فلسطین و کشمیر کاز کو فراموش کرنا چاہتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مرکز منہاج القرآن لاہور میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی آمد پر ملاقات کے دوران کیا، ملاقا ت میں عثمان محی الدین ، نور اللہ صدیقی اور اورنگزیب موجود تھے ۔
خرم نواز گنڈا پور نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مسلسل جد وجہد کو سراہتے ہوئے قدر دانی کی اور مستقبل میں پاکستان عوام ی تحریک کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین وکشمیر امت مسلمہ کے اہم مسائل ہیں اور پاکستان عوامی تحریک فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کرتی ہے ۔
اس موقع پر دونوں رہنماءوں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے تناظر میں کشمیر و افغانستان کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماءوں کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور گیارہ روزہ لڑائی میں فلسطینی مزاحمت اور عوام کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سے بھی آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماءوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی حمایت اور آگاہی مہم کو تیز کیا جائے گا ۔