اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ عالمی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کے خلاف صہیونی ناکہ بندی اور جارحیت کی وجہ عالمی خاموشی ہے۔ مسئلہ فلسطین کے لئے مسلمان حکمرانوں کے متحرک نہ ہونے کے باعث اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی اور جارحانہ کارروائیاں کرنے کی شہ مل رہی ہے ۔ حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور اسرائیل کے خلاف اپنے تمام کارڈ استعمال کریں۔ فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ سرحد پر مصر کی جانب سے زیرزمین فولادی دیوارکی تعمیر سے 2 ملین فلسطینیوں کی زندگی متاثر ہو گی۔ دیوار کی تعمیر کے منصوبے کا مقصد حماس اور فلسطینی عوام پر اپنے موقف سے دستبردار ہونے کے لیے دباو ڈالنا ہے ۔