Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

عالمی برادری کو فلسطینیوں کا حق خود ارادیت دینا ہوگا: سیکرٹری جنرل

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے اور ان کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کی بھرپور حمایت کرے۔ گوتیریس کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں فلسطینیوں کی آزمائشیں ایسی حدوں کو چھو گئیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

غوتیریس نے یہ بات بدھ کے روز اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہی۔ یہ بیان ہر سال 29 نومبر کو منائے جانے والے “فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی” کے موقع پر جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب غزہ کی پٹی دو برس کی شدید ترین تکالیف کے بعد “انتہائی ضروری جنگ بندی” کی جانب بڑھی ہے۔ ان کا اشارہ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی نسل کشی کی جانب تھا۔

گوتیریس نے واضح کیا کہ غزہ کے محصور علاقے میں زندہ بچ جانے والے فلسطینی “اپنے ہزاروں دوستوں اور خاندان کے افراد کی شہادت کا ماتم کر رہے ہیں جن میں ایک تہائی بچے ہیں”۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں بھوک، امراض اور نفسیاتی صدمات تیزی سے پھیل رہے ہیں اور سکول، گھر اور ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

اسی تناظر میں غوتیریس نے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مشرقی القدس گورنری میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مسلسل ظلم کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، آبادکاروں کے تشدد، نوآبادیاتی توسیع، جبری بے دخلی، مکانوں کی مسماری اور الحاق کی دھمکیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ان سیکڑوں فلسطینی کارکنان کو بھی یاد کیا جو انسانی خدمت کے شعبے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ان میں اکثریت اقوام متحدہ کے ہی کارکنان تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ “تنظیم کی تاریخ میں انسانی کارکنوں کا سب سے بڑا نقصان” ہے۔

گوتیریس نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد “دوسری عالمی جنگ کے بعد کسی بھی تنازعے میں صحافتی شعبے پر ہونے والے جانی نقصان سے کہیں زیادہ ہے”۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں قابض اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 255 میڈیا کارکنان شہید ہوئے۔

اپنے بیان کے اختتام پر غوتیریس نے کہاکہ “آئیے فلسطینی عوام کے اپنے صبر اور امید سے سبق حاصل کریں۔ آئیے ان کے وقار، انصاف اور حقِ خود ارادیت کے لئے متحد ہو جائیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan