لیبیا میں کام کرنے والی اخوان المسلمین کی شاخ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیائی قوم کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے بحران کے حل میں کردار ادا کرے۔ اخوان المسلمین نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں معمر قذافی کے نظام کے خاتمے اور اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جماعت کا کہنا تھا کہ کرنل قذافی کے ساتھ ان کے بیٹے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے ان کے دیگر ہمنوا کمانڈرز کا بھی محاسبہ کیا جانا ضروری ہے۔ الاخوان نے افریقہ کی فضائی کمپنی پر پابندی لگا کر مبینہ طور پر جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث اس کمپنی کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ اخوان المسلمین کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے علاوہ کسی بھی ایسی عمل سے گریز لازمی ہے جس سے لیبیائی عوام کی آزادی پر حرف آتا ہو۔