فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نےعالمی برادری سےمطالبہ کیاہے کہ وہ فلسطینیوں کےخلاف صیہونیوں کےحملے اورجرائم رکوانےکےلئےٹھوس اورفوری اقدام کرے۔فرانس پرس کی رپورٹ کےمطابق اسماعیل ہنیہ نےغزہ پٹی پرگذشتہ رات صیہونی فوج کےفضائی حملوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے عالمی برادری کومخاطب کرتےہوئے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کےمظلوم عوام پرصیہونیوں کےباربار حملوں کوروکے تاکہ ان کےمصائب میں مزید اضافہ نہ ہو۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نےجمعرات کی شب غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پرچھ بار بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔درایں اثناانتہاپسند جارح صیہونیوں نےچھ فلسطینیوں کوزخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صیہونیوں نے جنوبی قدس کےمضافاتی علاقوں پرفوج کی مدد سےحملہ کیا اور چھ افراد کوزخمی کردیا۔ صیہونی فوجیوں نےاس حملے میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کواغوا کرلیا۔