Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی برادری اسرائیل سے دھوکا نہ کھائے : جمال خضری

palestine_foundation_pakistan_dr-jamal-al-khudari-the-head-of-the-popular-anti-siege-committee9

پاپولر کمیٹی برائے انسداد غزہ محاصرہ کے سربراہ اور آزاد رکن پارلیمنٹ جمال خضری نے اسرائیل کی طرف سے محاصرے کو نرم کرنے کے اعلان کو عالمی برادری کی طرف سے دباؤ کم کرنے اور اپنی شبیہہ کو بہتر بنانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ اخبارات کے نام جاری اپنے ایک بیان میں خضری نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے ارد گرد بری و بحری محاصرہ دونوں مکمل طور پر ختم کئے جائیں اور پوری دنیا کیلئے یہ راستے کھولے جائیں۔ جمال خضری نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کی فریب کاری اور عیاری کو سمجھنا ہو گا۔ بعض اشیاء کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا اور بعض اہم اشیاء جن میں تعمیراتی سامان، سیمنٹ وغیرہ کو روکنے کا مطلب ہے کہ محاصرہ جاری رہے گا۔ پاپولر کمیٹی کے سربراہ نے دنیا بھر کے آزادی پسند عوام اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے غزہ محاصرہ توڑنے کی کوششیں جاری رکھیں اورغزہ کی طرف مزید امدادی جہاز روانہ کرتے رہیں جب تک کہ مکمل طور پر محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔ ادھر غزہ میں فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہرالنونو نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کی طرف سے غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر اٹھانے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کیلئے سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی اجازت دینا اچھا اقدام کہا جا سکتا ہے لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل محاصرے کو اس طرح ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے ایک انتظامی شکل دینا چاہتا ہے جو سب سے خطرناک معاملہ ہے۔ اسلامی تحری مزاحمت – حماس – کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے اور آزادانہ نقل وحرکت کی اسی طرح اجازت دی جائے جس طرح محاصرے سے پہلے تھی۔ ہر قسم کے اشیاء ضرورت کے داخلے کی ،جن میں تعمیراتی اشیاء اور فیول شامل ہے جن کی ترسیل کی مکمل اجازت دی جائے اور اسی طرح ہر قسم کی بینک ڈیلنگ پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ حماس ترجمان نے اسرائیلی محاصرے کو نرم کرنے کے اعلان کو بے معنیٰ قرار دیا۔ اسی مناسبت سے یورپی مہم برائے انسداد غزہ محاصرہ نے اسرائیلی اعلان کو مسرد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ محاصرہ ختم کرنے کیلئے مزید امدادی جہاز غزہ روانہ کریں گے تاکہ دنیا کے سامنے اسرائیل کا اصل روپ سامنے آ سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کو استعمال کر کے محاصرہ کو ایک دوسرے انداز کی شکل میں جاری رکھنا چاہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan