Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

طیب اردگان کی امریکی اور مغربی دوغلی پالیسی پر تنقید

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep-qatar-prince ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے امریکا اور مغرب کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کی ۔ انہوںنے دوحہ میں ”امریکہ اور عالم اسلام کانفرنس” میں خطاب میں کہاکہ مغرب انسانی حقوق کا علمبردار ہے جبکہ غزہ میں دنیا کی آنکھوں کے سامنے بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو فاسفورس بموں سے بھون دیا گیا ہے ۔ انسانی جرائم کے خلاف مغرب میں جنبش تک نہیں آئی ۔ ترکی کے وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے اور اشیاء ضرورت، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی بند ہے ۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے اس حوالے سے کیا کردار ادا کیا ہے؟۔ طیب اردگان نے کہاکہ امن کیسے ممکن ہے جبکہ غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے ۔ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے بغیر امن ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے غزہ جارجیا سے کم اہم نہیں ہے۔ اردگان نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے ۔ یہودی آبادیاں ختم کی جائیں اور فلسطینی معیشت مضبوط ہو ۔ ترکی غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہاہے۔ وہ غزہ کو موجودہ صورت حال سے نکالنا چاہتاہے ۔ غزہ کے حوالے سے تمام امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan