Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

طوباس میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری

palestine_foundation_pakistan_demolition-palestinian-homes-in-o-jerusalem

اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے شمالی ضلع طوباس کے دو بھائیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا عندیہ دے دیا، اسرائیلی حکام کی جانب سے دو روز میں گھر خالی کرنے کے نوٹس بھجوا دیے گئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق طوباس کے علاقے الاغوار میں علی اور حسین نامی دو بھائیوں کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جن میں انہیں دو دن کے اندر اپنے گھر خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھروں کے خالی کرنے کے نوٹس ان کے گھروں کو منہدم کرنے کے لیے دیے گئے ہیں، گھروں کو خالی کرنے کی وجہ بلااجازت گھروں کی تعمیر بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے ان دنوں اغوار میں فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی مہم شروع کر دی ہے جس میں جائز طور پر بسنے والے علاقے کے رہائشیوں کو علاقے سے نکالا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan