حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں سے اس حکومت کی نابودی قریب آگئي ہے ۔ شیخ نعیم قاسم نے آزادی کارواں کے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو اپنا ھدف حاصل ہوگيا ہے جو صیہونی حکومت کے جرائم سے پردہ اٹھانا ہے اور کاروان آزادی پرحملہ صیہونی حکومت کی موت کا آغاز ہے۔