صیہونی اخبار ھآرتص نے اعتراف کیا ہےکہ اسرائیل نہایت نفرت انگيزحکومت میں تبدیل ہوچکاہے اور اقوام عالم اس سے شدید نفرت کرتی ہیں۔ اس صیہونی اخبار کے مطابق صیہونی وزیراعظم اور وزیرخارجہ لیبرمین نے اپنی پالیسیوں سے اسرائیل کے محاصرےکے اسباب فراہم کردئےہيں۔ اس اخبار نےلکھاہےکہ حال ہی میں نیویارک میں منعقدہ این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں بھی ساری دنیاکی توجہ اسرائيل کے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف مڑگئي تھی اور مڈیٹرینین ملکوں کا اجلاس لیبرمین کی شرکت پرعرب ملکوں کےاعتراض کی بناپر ملتوی ہوگيا ہے۔ اس اخبارنے لکھاہےکہ اسرائيل کو عالمی گوشہ نشینی سے نکلنے کے لئے جلد از جلد اپنی پالیسیاں تبدیل کرنی ہونگي۔