لبنان کی پارلمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت لبنان کے خلاف دوسری جنگ چھیڑنے کی توانائي نہیں رکھتی۔ نواف الموسوی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا تجزیہ یہ ہےکہ صیہونی حکومت اس وقت لبنان کےخلاف جنگ چھیڑنے کی توانائي نہيں رکھتی کیونکہ دوہزار چھے 2006میں تینتیس روزہ جنگ میں شکست فاش کے بعد حالات بدل چکے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کا ہرعلاقہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی رینج میں آتاہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں صیہونی جاسوس نیٹ ورک بری طرح عدم تحفظ کا شکارہوگئےہیں اور یہ احساس صیہونی حکومت کی فوج ، سیکیورٹی فورسس اور سیاسی شخصیتوں میں بھی سرایت کرگياہے۔ لبنان میں موبائيل فون کمپنی سے تین صیہونی جاسوس گرفتار کئےگئےہیں۔ یادرہے دوہزآر چھے کی جارحیت میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے جیالوں کے ہاتھوں تاریخی شکست فاش ہوئي تھی۔