صیہونی حکومت اپنی فضائیہ کو جنوبی کوریا کے سنہری عقاب نامی لڑاکا طیاروں سے مسلح کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فضائیہ ایک جانب تو سنہری عقاب نامی جنگی طیاروں کی خریداری کی کوشش کرر ہی ہے تو دوسری جانب وہ اٹلی کے M 346 لڑاکا طیاروں کے خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چالیس برسوں کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ غاصب اسرائيل اپنی فضائیہ کو مسلح کرنے کے لۓ امریکی لڑاکا طیاروں کے بجاۓ دوسرے ممالک کے جنگی طیارے خریدنا چاہتی ہے۔ صیہونی حکومت ہر سال امریکہ سے تین ارب ڈالر مالیت کی امداد حاصل کرتی ہے۔ادہر ایک اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ شمالی فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کا ایک رہائشی مکان منہدم کردیا ہے۔ فلسطین کی الرسالہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے بلڈوزروں نے آج صبح ام الفحم کے عین ابراھیم کے علاقے میں اس مکان کو غیر قانونی طور پر تعمیر کۓ جانے کا بہانہ بنا کر اسے منہدم کردیا ۔ دریں اثناء صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے بارہ فلسطینیوں کو اغوا کر کے تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔