یورپی یونین کے ایک اٹارنی جنرل نے انسانی بدن کے اعضا کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کی خبر دی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ایک اٹارنی جنرل جوناتھن راٹیل نے کہا کہ اسرائیل کے پاس انسانی بدن کے اعضا کی اسمگلنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔جوناتھن راٹیل نے جو کوسوو جانے والے یورپی یونین کے قانونی ماہرین کے وفد میں شامل ہیں کوسوو کی ایک عدالت میں یہ مسئلہ پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوسوو کے سات باشندے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل ہیں جو انسانی بدن کے اعضا کی اسمگلنگ کرتے ہیں اور یہ کہ اس نیٹ ورک کے افراد نے مولڈووا ، قزاقستان ، ترکی اور روس سے انسانی بدن کے اعضا کی اسمگلنگ کی ہے۔جاناتھن راٹیل نے کہا کہ جرمنی ، کینیڈا اور پولینڈ سمیت دیگر ممالک اسمگل کئے گئے انسانی اعضا حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔