اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ کے لئے امداد لے جانےوالے کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے سمندری دہشتگردی کا عینی مصداق قراردیاہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتےہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیاہے۔اس بیان میں آیا ہےکہ غزہ کے امدادی کارواں پرصیہونیوں کے حملے سے گذشتہ صدیوں کے سمندری ڈاکووں کےحملوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔