لبنان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اور منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئے بین الاقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےلبنانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم موسوی کا کہنا تھا کہ آزاد اور خودمختارفلسطین ہماری منزل ہے ، اور بہت جلد ہم فلسطین کی آزادی دیکھیں گے ، فلسطین کے مسلمان ہر طرح کے ظلم کاشکار ہورہے ہیں ، کالونیل ازم ، سرمایہ دارانہ نظام اور دیگر مظالم کا سامنا کررہے ہیں جبکہ اس جرم میں برابر کے شریک قابض صیہونی ریاست کو امریکا ،برطانیہ اور دیگر مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ روایتی جنگ نہیں ہے یہ ایک غیر روایتی جنگ ہے جس کے مقابلے کیلئے ہمیں اپنی قوم کو اپنے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا کیونکہ یہ حق او رباطل کی جنگ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم یہ جنگ جیتیں گے ۔