Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی کارروائیوں کے خلاف مصری حکومت کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے: زکریا

palestine_foundation_pakistan_ibrahim-zakaria-younis-muslim-brotherhood-parliamentary-bloc-members

اخوان المسلمون کے پارلیمانی کمیٹی کے رکن ابراہیم زکریا یونس نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں مسجد اقصی کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی اور اس میں نماز پڑھنے والوں پر مسلسل صہیونی حملوں اورمسجد کو منہدم کرنے کی کوششوں کو روکنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

بدھ کے روز اپنے بیان میں مشیر کا کہنا تھا کہ مصری سیکیورٹی فورسز نے مصری گروہ کے جوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے فلسطین بھائیوں کے ساتھ مل کر صہیونی قوتوں کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’’ کیا مصری سیکیورٹی عورتوں اور بچوں پر حملے کرنے والی صہیونی ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست سے مکمل طور پر قطع تعلقی کر لے۔

دوسری طرف ’’فلسطین کے لئے متحرک‘‘ تنظیم کے درجنوں کارکنوں نے منگل کے روز فلسطینی مسئلے کے حق میں مسجد اقصی کے انہدام اور مسجد ابراہیمی کو یہودی آثار قدیمہ میں شامل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ‘‘

اس دوران حماس کے کارکنوں نے صہیونی پرچم نذر آتش کر کے فلسطینی پرچم لہرایا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ فلسطین عربیہ‘‘ ’’مزاحمت ہی مسئلے کا حل‘‘ اور’’ صہیونیوں سے امن ممکن نہیں‘‘ کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرہ بازی بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan