Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی میڈیا کی دبئی پر شدید تنقید

european-suspects-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh21
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دبئی پولیس چیف خلفان تمیمی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کو حماس کے راہنما محمود مبحوح کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے مبحوح کے قتل میں موساد کو ملوث قرار دینا حماس کی بلا جواز حمایت کے مترادف ہے اور دبئی پولیس حقائق کے بجائے الزام تراشی کو فروغ دے رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دبئی پولیس کے چیف خلفان تمیم کے بیانات”گیدڑ بھبھکیاں” ہیں اور متحدہ عرب امارات میں موساد کے خلاف کارروائی کی صلاحیت نہیں۔ ریڈیو رپورٹ میں دبئی پولیس کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اگر پولیس کے پاس موساد کے انٹیلی جنس نظام تک رسائی کی صلاحیت ہے تو وہ ایسا کر کے دکھائے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پولیس کے پاس حماس کے راہنما محمود مبحوح کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے شواہد موجود نہیں اور دبئی پولیس چیف اسرائیل کے خلاف محض لاف زنی کر رہے ہیں۔ پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہریوں کے فنگرپرنٹس حاصل کرلیے ہیں، یہ دعویٰ محض فراڈ ہے، پولیس کے پاس موساد تک رسائی کی طاقت ہے توایسا کر کے دکھائے۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹیلی ویژن اور اخبارات نے بھی متحدہ امارات کو مبحوح کےقتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کے معاملے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی پولیس چیف خلفان تمیم نے اپنی حتمی تحقیقات میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے 26 ایجنٹوں کو مبحوح کے مشتبہ قاتل قرار دیا ہے۔ پولیس چیف کی جانب سے حتمی رپورٹ منگل کےروز متحدہ امارات کے اٹارنی جنرل کو پیش کی جائے گی جس میں ان سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور موساد کے چیف مائرڈاگان کے خلاف حماس کے راہنما محمود مبحوح کے قتل کے الزام میں مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan