Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی میڈیا مسجد اقصی کو شہید کرنے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر پر اکسا رہا ہے

temple-museum فلسطین میں قائم مسلم اور مسیحی کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی میڈیا کے مکروہ کردار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی میڈیا قبلہ اول کو شہید کرنے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر پر اکساتے ہوئے انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے- کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حسن خاطر نے جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی اخبارات اور ٹی وی چینلزمسجد اقصی پر حملوں اور اسے شہید کرنے کے فضا تیار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے’’جاؤن فلینا‘‘ نامی یہودی مذہبی پیشوا کا ایک بیان شائع کیا ہے جس میں انتہا پسند رہنما کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے تیزی کی ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اس ضمن میں وہ جلد کسی بڑے اقدام کا آغاز کریں گے جبکہ 16 مارچ 2010 ء کو یہودی مسجد اقصی کے مقام پر تیسرے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے- ڈاکٹر حسن خاطر نے مزید کہا کہ صہیونی میڈیا یہودی مذہبی پیشواؤں کی جانب سے جھوٹی پیشین گوئیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، اس ضمن میں ’’فلینا‘‘ کی دروغ گوئی کو خاص اہمیت دی جارہی ہے، فلینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ قدیم شہر میں زیر تعمیر’’حوربا‘‘نامی معبد کی تکمیل ہی ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز ہوگا’’ معبد حوربا ‘‘ پر کا م تیزی کے ساتھ جاری ہے اور اسے آئندہ سال کے اوائل میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے- مسلم، مسیحی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہودی میڈیا مسجد اقصی کے خلاف سرگرم ان انتہا پسند تنظیموں کے پروپیگنڈے کو بھی بڑھا چڑھا پیش کرتے ہوئے یہ ثابت کر رہا ہے کہ مسجد اقصی کی شہادت ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا وقت قریب آ گیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan