Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی مذاہب کا احترام نہیں نسل پرستی پر یقین رکھتے ہیں: برھوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman12

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ترجمان فوزی برھوم نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں چرچ کو نذرآتش کرنےکے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کا ایجنڈا نسل پرستی پر مبنی ہے وہ مذاہب کا احترام نہیں جانتے. ہفتے کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطین میں صہیونیوں کا ناپاک وجود فلسطینی عوام،اسلامی مقدسات اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے لیے حقیقی خطرہ ہے. ایک سوال کے جواب میں فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے بیت المقدس میں عیسائی برادری کے چرچ پر حملہ اور اسے نذرآتش کرنے کا واقعہ سنگین نوعیت کی نسل پرستی کا مظہر ہے. بنجمن نیتن یاھو کی نگرانی میں قائم اسرائیل کی انتہا پسند حکومت انتہا پسند یہودیوں کو مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پر حملوں کی ترغیب دے رہی ہے.انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر حملے سنگین نوعیت کے جرائم کا حصہ ہیں اور اس کے مرتکب افراد اور ریاست کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جانی چاہیے. ایک دوسرے سوال کےجواب میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فلسطین میں مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے.ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں چرچ پر حملے میں چند انتہا پسند یہودی ملوث نہیں بلکہ پوری صہیونی ریاستی مشینری اس کی ذمہ دارہے. اس طرح کے واقعات صہیونی ریاست کی نسل پرستی پر مبنی پالیسی کا جزو ہیں. انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودی فلسطین قوم، اسلامی اور مسیحی عبادات کے لیے سنگین خطرہ ہیں. ان سے بچاٶ کے لیے مسیحی اور مسلم برادری کو متحد ہو کر صہیونیوں کےخلاف جدوجہد کرنا ہو گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan