Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

صہیونی لابی کی مداخلت، برطانوی میوزیم سے فلسطین کا نام غائب

لندن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برطانوی اخبار ‘دی ٹیلی گراف’ نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں واقع برطانوی عجائب گھر (برٹش میوزیم) نے قابض اسرائیل کے حامی گروہوں کے دباؤ اور شکایات کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے خطے سے متعلق اپنے بعض نقشوں اور تعریفی تختیوں سے لفظ “فلسطین” کو حذف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ “برطانوی وکلاء برائے اسرائیل” نامی گروپ کی جانب سے بھیجی گئی مراسلات کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اس گروپ نے میوزیم کی نمائش گاہوں میں بحیرہ روم کے مشرقی ساحل پر واقع تاریخی علاقوں کے لیے اصطلاح “فلسطین” کے استعمال پر سخت اعتراض کیا تھا۔

میوزیم میں قدیم مصر اور فینیقیوں سے متعلق بعض نقشوں اور تعریفی بورڈز پر اس پورے علاقے کو “فلسطین” کے نام سے دکھایا گیا تھا اور کچھ اقوام کو “فلسطینی نژاد” کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ مذکورہ صہیونی گروپ نے میوزیم کے ڈائریکٹر نکولس کولینن کو لکھے گئے ایک خط میں دعویٰ کیا کہ ہزاروں سال پر محیط تاریخ میں اس پورے خطے کے لیے اس نام کا استعمال تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

اخبار کے مطابق برطانوی میوزیم کی انتظامیہ نے اس صہیونی پروپیگنڈے کو تسلیم کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ لفظ “فلسطین” اس تناظر میں ایک “مناسب جغرافیائی تاریخی اصطلاح” نہیں ہے اور اس کے بعد بعض وضاحتی مواد سے اسے مٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ان ترامیم میں “ہکسوس” (Hyksos) کی تعریف بھی شامل ہے جو سنہ 1700 اور سنہ 1500 قبل مسیح کے درمیان دریائے نیل کے ڈیلٹا میں آباد تھے۔ ان کے لیے پہلے سے موجود عبارت “فلسطینی نژاد” کو بدل کر اب “کنعانی نژاد” کر دیا گیا ہے۔

اخبار نے مزید بتایا کہ فلسطین کا نام حذف کرنے کا یہ قدم نہ صرف برطانیہ میں مقیم اس صہیونی گروپ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اٹھایا گیا بلکہ میوزیم کے بقول یہ زائرین کی آراء اور سروے کے جواب میں بھی کیا گیا ہے۔ یہ اقدام واضح طور پر فلسطینی کاز اور اس سرزمین کی قدیم تاریخی شناخت کو مٹانے کی ایک منظم عالمی مہم کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan