Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

صہیونی فوج کے حصار میں آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں یلغار

مقبوضہِ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) درجنوں انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فوج کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ المبارک کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکار باب المغاربہ (مراکشی گیٹ) کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کرتے رہے، جبکہ قابض اسرائیل کی افواج کی بھاری نفری پورے علاقے میں تعینات رہی۔

یہ اشتعال انگیز دراندازی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ سے بیت المقدس کے باشندوں اور مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی پالیسی میں خطرناک اضافہ کر رہی ہے، بالخصوص ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل، تاکہ اس مقدس مہینے میں مرابطین اور نمازیوں کی موجودگی کو محدود کیا جا سکے۔

اسی تناظر میں مرکز معلومات فلسطین معطی نے دستاویزی شواہد کے ساتھ بتایا ہے کہ صرف گذشتہ ماہ جنوری میں 12,136 انتہا پسند صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوے بولے، جن میں قابض اسرائیل کی حکومت کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر بھی شامل تھا، جس نے 13 جنوری کو خود مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan