Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج کا غزہ پر فضائی حملہ، تین شہری شہید

palestine_foundation_pakistan_gaza-blast1

غزہ کی پٹی میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے تین ارکان شہید ہو گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک فلسطینی مہاجر کیمپ “البریج” کے قریب القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر میزائل داغے.جس میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ اس کے نتیجے میں کچھ افراد شہید ئے. جبکہ ایک دوسرا حملہ غزہ کے وسط میں نصیرات کیمپ پر کیا گیا جس میں ایک مجاھد شہید ہوا ہے. فلسطینی حکومت کے زیرانتظام میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآڑدینیٹر ادھم ابوسلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ البریج کیمپ میں ہوئے حملے میں شہید ہونے والے تین افراد کی میتیں غزہ کے وسط میں شہداء اقصیٰ اسپتال لائی گئی ہیں. جہاں تینوں شہداء کی شناخت کر لی گئی ہے. شہید ہونے والوں میں 25 سالہ علا ابو زبیدہ، عونی عبدالھادی اورنصیرات کیمپ حملے میں شہید ہونے وا لے شہری کا نام محمد عید بتایا گیا ہے. ادھر دوسری جانب جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی جارحیت میں اپنے تین ارکان کی شہادت کی تصدیق کی ہے. بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے رات کے وقت مجاھدین کے مرکز پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے. اسرائیلی فوج میں اتنی جرات ہے تو اسےمجاھدین کے دو بدو آ کر مقابلہ کرنا چاہیے. القدس بریگیڈ نے اپنے کمانڈوز کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan