( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی دہشت گرد تنظیموں نے صہیونی حکام سے نام نہاد یہودی نئے سال کے موقع پرمسجدابراہیمی میں مسلمان کے داخلے پر پابندی اور مسجد اقصٰی میں چھاپہ مار کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر فلسطینیوں پر مسجد میں داخلے اور اذان دینے پرپابندی عائد کر دی اور صہیونی آباد کاروں کو تلمودی رسومات کی اجازت دی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مسجد میں اذان کے وقت اذان دی جس پر صہیونی فوج نےمظاہرین پر بدترین تشدد کیا اور اذان دینے کے جرم میں مسلمان نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ عبرانی سال کے مطابق یہ ایام یہودیوں کے مذہبی تہوار کی چھٹیوں کے ہیں جن میں صہیونی شر پسند جنونیوں اور دہشت گرد تنظیموں کے گروہوں نے صہیونی حکام سے نام نہاد یہودی نئے سال کے موقع پر اتوار سے جمعرات تک مسجدابراہیمی میں کسی بھی مسلمان کے داخلے پر پابندی اور مسجد اقصٰی میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔