صہیونی عقوبت خانوں میں ایک اسیر فلسطینی خاتون کے ساتھ یہودی فوجیوں کی بدسلوکی کی تازہ ویڈیو منظرعام پر آئی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں یہودی فوجیوں کو ایک نوجوان فلسطینی اسیرہ کے ہاتھ باندھ کر اور اس کی آنکھوں پر پٹی چڑھا کر اس کے سامنے باری باری ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے.ویڈیو کے پس منظر میں مشرقی موسیقی چلائی گئی ہے. مبصرین کے مطابق یہودی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی اسیر خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر مبنی اس ویڈیو نے اسرائیل کی اعتدال پسندی بھانڈہ پھوڑ دیا ہے. ویڈیو اسرائیل کے قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک، نسلی امتیاز پر مبنی رویے اور خواتین کی توہین اور بے حرمتی کی عکاسی ہوتی ہے. خیال رہے کہ قیدیوں کے ساتھ صہیونی فوجیوں کی بدسلوکی یہ ایک سال میں دوسری ویڈیو ہے. اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج کی ایک خاتون اہلکار نے قیدیوں سے بدسلوک کی تصاویر کے اپنے پاس موجود البم میں سے کچھ تصاویر فیس بک پر شائع کی تھی. http://www.paltube.org/view_video.php?viewkey=bdbf88a5aec486aa81ed