Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی ریاست کے حق میں بات کرنا سنگین جرم قرار دیا جائے، ڈاکٹرصابر ابو مریم

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ہر کوشش کی حوصلہ شکنی کی جائے ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

اسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن  کے اشتراک سے ہونے والے ویبنار میں معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے سیرحاصل گفتگو کےتناظر میں اعلیٰ عہدیداران اور شخصیات سے گزارش کی ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ہر کوشش کی حوصلہ شکنی کریں اور اس حوالے سے بتائیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور نا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انھوں نے اس موقع پر تمام مسلمانوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبار کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع ) یوم القدس کے عنوان سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ہم اس دن اپنی آوازوں کو مسئلہ فلسطین کے حق میں بلندکریں۔

انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یکم رمضان کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبار کے آخری جمعہ کو سرکاری سطح پر یوم القدس کا اعلان کیا جائے اور حکومتی سطح پر تقریبات منتعد کی جائیں  تاکہ ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے نظریےکو آگے لیکر چلیں جس میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ہماری ترجیح ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan