لبنان کے وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی مجرمانہ کاروائيوں پرعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ سعدی حریری نے ایک ہسپانوی اخبارکو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینیوں کےخلاف صیہونیوں کی مجرمانہ کاروائياں بڑھ چکی ہیں اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ عالمی ذرایع ابلاغ یا تو فلسطین میں صیہونی حکومت کی بربریت کی خبریں دیتےہی نہیں اور اگر مجبورا انہيں دینا پڑتاہے تو سنسرشدہ اور ناقص خبریں دیتےہیں ۔ سعدی حریری نے جو شام کے اپنے دوسرے دورےپرجانے والے ہیں کہا کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کےلئے شام سے قریبی روابط کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ لبنان کے عمدہ تعلقات کا یہ مطلب ہے کہ یہ دونوں ممالک صیہونی حکومت کے خلاف سخت موقف رکھتےہیں۔