رام اللہ – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
مقبوضہ مغربی کنارے کے 26 سالہ فلسطینی قیدی ساخر زغلول اسرائیلی حراستی مراکز میں شدید تشدد برداشت کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، قید کے دوران ان پر اتنا سخت تشدد کیا گیا کہ وہ شہید ہو گئے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی حکام نے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں کے حقوق مسلسل پامال کیے جا رہے ہیں۔