فلسطین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم “واعد” کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنے والےکینسر کے مریض 75 سالہ سعدی الغرابلی صیہونی جیل میں صہیونی حکام کی جانب سے طبی امداد فراہم نہ کرنے کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔
واعد کے مطابق صہیونی جیل حکام نےسعدی الغرابلی کی تشویشناک حالت کے باوجود ان کے وکیل کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ شہید سعدی الغرابلی کو صہیونی فوجی عدالت سے اسرائیلی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں انھیں 26 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔