( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی جیلوں میں درجنوں ایسی خواتین موجود ہیں جو بغیر کسی جرم کے قابض ریاست کی ان جیلوں میں اپنے بچوں کے ساتھ قید کاٹ رہی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کے مطابق گذشتہ روز صہیونی زندان میں قید رام اللہ کے شہر کفر نیمہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی حاملہ خاتون انہار الديك کو مسلسل احتجاج اور عالمی اداروں سے اپیل کے نتیجے میں صہیونی عدالت کی جانب سے 40ہزار شیکل کی ضمانت منظور کر تے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد خاتون کو بچے کی ولادت تک گھر میں ہی نظر بندی کی سزا پوری کر نی ہوگی۔
واضح رہے کہ صہیونی جیلوں میں درجنوں ایسی خواتین موجود ہیں جو بغیر کسی جرم کے قابض ریاست کی ان جیلوں میں اپنے نومول بچوں کے ساتھ قید کاٹ رہی ہیں