( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصٰٰی کی بے حرمتی کے دوران صہیونیوں کوتحفظ فراہم کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی فورس نے فلسطینی باشندوں پر تشدد شروع کر دیا اور درجنوں بے گناہوں کو مزاحمت کی پاداش میں جارحیت کا الزام لگا کر پابند سلاسل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں صہیونی آباد کاروں پر مشتمل منظم گروہ نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو اشتعال انگیز نعروں سے مشتعل کیا جبکہ مسجدمیں جوتوں سمیت داخل ہوکر عبادت گاہ کے تقدس اورمقدس مقامات کی حرمت کم کر نے کی کوشش کی جس کےنتیجے میں فلسطینی عبادت گزاروں کی جانب سے بھی خاموش تماشائی بنے نہ رہا جاسکا اور انہوں نے بھی صہیونی آباد کاروں کو مسجد سے نکالنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر صہیونیوں کوبھر پور تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی فورسز نے فلسطینی باشندوں پر تشدد شروع کر دیا اور درجنوں بے گناہوں کو مزاحمت کی پاداش میں جارحیت کا الزام لگا کر پابند سلاسل کر دیا۔
یاد رہے کہ فلسطینی مذہبی رہنماؤں کی جانب سےقبلہ اول پر صہیونی حملوں کی شدید مذمتی اعتراضات اور انتباء کے باوجود اسرائیلی قابض حکام 2003 سے مسجداقصٰی میں آبادکاروں کے حملوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔