Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی آباد کاروں کاحضرت یوسفؑ کے مقبرے پر بھی دھاوا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے مزار پر دھاوے کے وقت فوج نے فلسطینی شہریوں کو وہاں سے جبرا نکال دیاجس پر شہریوں نے مقدس مقام سے نکالے جانے پراحتجاج بھی کیاتاہم قابض فوج نے احتجاج روکنے کے لیے بھاری مقدار میں مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کردیاور بد ترین تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں صہیونی آبادکاروں  نےاسرائیلی فوج کی سر پرستی میں جلیل القدر پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کےمزار پردھاوا بول کرمقدس مقام کی بے حرمتی اوردیر تک وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے، اس سے قبل وسط شب میں صہیونی آباد کاروں کے دھاوے سے کچھ وقت پہلے‌ اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کی اہم شاہراؤں پر گشت شروع کر دی تھی جس کے بعد  درجنوں یہودیوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں حضرت یوسف کے مزار پردھاوا بولا۔

صہیونی فوج کے مزار پر دھاوے کے وقت فوج نے فلسطینی شہریوں کو وہاں سے جبرا نکال دیاجس پر شہریوں نے مقدس مقام سے نکالے جانے پراحتجاج بھی کیاتاہم قابض فوج نے احتجاج روکنے کے لیے بھاری مقدار میں مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کردیاور بد ترین تشدد کیا۔

واضح رہے کہ صہیونی آباد کار فلسطین میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو اس لیے نشانہ بناتے ہیں تاکہ شر انگیزی پھیلے اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو موقع ملے کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کو صہیونی زندانوں میںپابند سلاسل کر کے انسانیت سوز سزائیں دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan