فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات:- انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے گروہ “ہل ٹاپ یوتھ” کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں مسجد اقصیٰ اور اسکی مغربی دیوار کے نیچے بنائی گئی ایک سرنگ کو دکھایا گیا ہے جسے جولائی کے آغآز میں کھول دیا جائے گا۔
ہل ٹاپ یوتھ جو ایک سخت گیر ، انتہا پسند مذہبی نسل یہودی قوم پرست نوجوانوں کی جماعت ہے جنہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی چوکیاں قائم کی ہیں اور بالکل فوج کے طریقہ کار پر اپنی ملیشیا بنائی ہوئی ہے ، یہ گرہ اتنا طاقتوری ہے کہ ان کے معاملات میں صہیونی حکام بھی دخل اندازی نہیں کرتے اور یہ اپنی من مانی کرتےہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہل ٹاپ یوتھ گروپ نے ٹنل کے بارے میں بنائی گئی ویڈیو کو اپنی ویب سائٹ پر چند منٹوں کے لیے شائع کرنے کے بعد وہاں سے ہٹا دیا، ویڈیو میں صہیونی آبادکاروں کو سرنگ کھودتے اور وہاں سے خوشی سے مٹی اور پتھر اٹھاتے اور کھودنے والے اوزاروں کو استعمال کرتے اور تصاویر بناتے دکھایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جس نے ویڈیو دیکھی سرنگ مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے خاص طور پر مراکشی دروازے ، اسکی مغربی دیوار ، کمپاؤنڈ کی جنوبی دیوار پر واقع اموی محلات کے علاقے اور مروانی نماز ہال کے ٹرپل دروازے پر ہے۔