فلسطینی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ صلاح الدین بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے مشرقی ضلع خان یونس میں ایک صہیونی فوجی کو شدید زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی اور کارروائی میں حصہ لینے والے مجاہدین کے بحفاظت اپنےٹھکانوں پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔
بریگیڈ نے اپنے ایک عسکری بیان میں کہا ہے کہ ان کے ایک گروپ کو خان یونس کے مشرق علاقے میں گشت کرنے والی ایک صہیونی فوجی گاڑی پر حملے کا موقع ملا جس میں ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا ہے جسکا اعتراف صہیونی فوج نے بھی کر لیا ہے۔
صلاح الدین بریگیڈ کے ترجمان ابوعطایا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین ان اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری رکھیں گے جو شام چھ بجے کے بعد ’’قلبہ‘‘ دروازے کے قریب درمیانے درجے کا اسلحہ لیکر سفر کریں گے۔ اس موقع پر اس کارروائی میں شریک تمام مجاہدین کی بسلامت واپسی کا بھی اعلان کیا گیا۔