رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین اتھارٹی نے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف امریکی انتظامیہ ، یوروپی یونین ، اقوام متحدہ اور روس کو اس منصوبے کا متبادل فلسطینی منصوبہ پیش کیا۔
اسرائیلی معروف اخبار’’يديعوت أحرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے امریکا کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے مقابلے میں متبادل فلسطینی منصوبہ پیش کیا میں فلسطین کے اسرائیل کے ساتھ 2014 میں ختم ہونےو الے براہ راست مذاکرات کی بحالی میں رضامندی بھی شامل ہے ۔
متبادل فلسطینی منصوبے میں ایک ایسے نظام کی تجویز دی گئی ہے جس میں سب کچھ قانون کے تابع ہو اور پولیس آزادانہ اپنا کام کرنے کا اختیار رکھتی ہو۔
منصوبے میں دونوں فریقین کو 1967 کی سرحدوں کا احترام اور اب سرحدوں پر اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے ۔