Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صحرائے نقب اور الجلیل میں فلسطینی آبادیوں کی جگہ یہودی کالونیوں کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_settlement15

مختلف ذرائع اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل نے 1948ء میں قبضے میں لیے گئے علاقوں الجلیل اور صحرائے نقب میں فلسطینیوں کی بستیاں مسمار کر کےان کی جگہ ہزاروں یہودی خاندانوں کی آبادکاری کے لیے کالونیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے. خیال رہے کہ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے صحرائے نقب میں فلسطینیوں کا ایک گاٶں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا. گذشتہ روز مسمار کیے گئے “العراقیب” گاٶں کی آبادی 5000 افراد پر مشتمل ہے، جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں. مکانات مسمار کئے جانے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں صدیوں سے سکونت پذیر چلے آنے والے یہ لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں. قابض اسرائیل نے مکانات مسماری سے قبل انہیں اپنا گھریلو سامان باہر نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی. مرکز اطلاعات فلسطین کو مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق “العراقیب” گاٶں کی مسماری اس علاقے میں یہودی ا ٓبادکاری کے ایک نئے منصوبے کا حصہ ہے. اسرائیلی حکومت صحرائے نقب میں فلسطینیوں کے ملکیتی 65 دیہات مسمار کر کے ان کی جگہ یہودی بستیاں بنانا چاہتا ہے. اس کے علاوہ فلسطینیوں کے اکثریتی آبادی والےعلاقے الجلیل میں بھی فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر کے ان کی جگہ یہودی کالونیوں کی تعمیرات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے صحرائے نقب میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے 30 ملین ڈالر کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے دی ہے. گذشتہ روز مسمار کیا جانے والا گاٶں نئی یہودٰی آباد کاری کا نقطہ آغاز سمجھا جا رہا ہے. صحرائے نقب میں فلسطینی شہریوں کے ملکیتی رقبے پر کالونیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے پر کام رواں سال کے آخر میں شروع ہو گا جہاں 30 کے قریب بستیاں تعمیر کی جائیں گی. منصوبہ سنہ 2014ءمیں مکمل ہو گا اور تکمیل کے بعد فلسطین کے اندر اور بیرون ملک سے یہودیوں کو لا کران بستیوں میں آباد کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق صحرائے نقب اور الجلیل میں نئی کالونیوں میں آنے والے یہودیوں کو اسرائیلی حکومت کی طرف سے خصوصی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی. یہودیوں کو سستے داموں مزید زمینیں خریدنے اور اپنی مدد آپ کے تحت تعمیرات کی بھی اجازت ہو گی جبکہ مکانات کے علاوہ یہاں سکونت اختیار کرنے والوں ہر کئی اہم سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی. صحرائے نقب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے وہاں کے 65 دیہاتوں کے فلسطینی شہریوں کو گاٶں خالی کرنے کی وارننگ دیتے ہوئےدھمکی دی ہے کہ انہوں نے علاقہ خالی نہ کیا تو فوج کے ذریعے گاٶں تباہ کر دیے جائیں گے.خیال رہے کہ صحرائے نقب کے ان دیہاتوں میں فلسطینی آبادی کی تعداد 70 ہزار سے متجاوز ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan