Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ رائد صلاح کے قتل کی سازش کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آ گئی

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-8

مقبوضہ فلسطین میں قائم تحریک اسلامی کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی راہنما شیخ رائد صلاح کے قتل کی سازش کے سلسلے میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے” شاباک” کی آڈیوٹیپ منظرعام پر آ گئی ہے. فلسطینی شہریوں کے قتل میں ملوث ایک یہودی “حائیم فریمان” کے اہل خانہ نے وہ آڈیو ٹیپ جاری کر دی ہے، جس میں حائیم رامون اور”شاباک” کے درمیان شیخ رائد صلاح کے قتل کی منصوبہ بندی کے بارے میں مکالمہ شامل ہے. اسرائیلی پولیس کی تحویل میں زیرحراست حائیم فریمان کے اہل خانہ کی طرف سے جاری آڈیو ٹیپ میں حائم فریمان مبینہ طور پر اعتراف کرتے ہیں کہ “شاباک نے اسے شیخ رائد صلاح کے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور سازش کو عملی شکل دینے کے لیے اسے رقم بھی فراہم کی گئی تھی” انتہا پسند یہودی آبادکار کی مبینہ اعترافی بیان کی آڈیو ٹیپ عبرانی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ” للا” پر بھی نشر کی گئی ہے.”فریمان” کے قریبی سمجھے جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ آڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد اب اس میں ذرا برابر بھی شبہ نہیں رہا کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ” شاباک” فریمان کو شیخ رائد صلاح کے قتل کے لیے اپنے ایجنٹوں میں بھرتی کرنا چاہتا ہے. ویب سائٹ پر نشرریکارڈ صوتی کیسٹ میں ظاہر ہوتا ہےکہ شیخ رائد صلاح کے قتل کی منصوبہ بندی شاباک کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کی گئی. اجلاس میں “حائیم فریمان” بھی موجود ہے. اجلاس کے دوران شاباک کا ایک اعلیٰ سطح کا اہلکار جس کا نام “دادہ” بتایا گیا ہے فریمان کو شیخ رائد کے قتل کے لیے قائل کرنے کے لیے انہیں تیار کر رہا ہے. ویڈیو میں “دادہ” کو شیخ رائد صلاح کے قتل سے سے متعلق فریمان کو ان الفاظ میں بریف کر رہا ہے” دیکھو، میری بات غور سے سنو. شیخ رائد صلاح کا قتل کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں، جتنا تم سمجھ رہے ہو. تم شیخ رائد صلاح کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کے ڈرائیور کو قتل کرنا اورگاڑی الٹنے کے بعد شیخ رائد کو بھی قتل کر دینا” اسرائیلی خفیہ ادارے کی شیخ رائد صلاح کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ کے منظرعام پر آنے کے بعد شیخ رائد صلاح نے اسے اسرائیلی حکومت کی سازش قرار دیا ہے. اپنے ایک بیان میں آڈیو ٹیپ کے ردعمل میں شیخ رائد صلاح نے کہا کہ “شاباک” اسرائیلی حکومت کی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتا ہے.’شاباک” کی طرف سے میرے قتل کی منصوبہ بندی صرف شاباک کی نہیں بلکہ یہ براہ راست اسرائیلی حکومت کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے. دوسری جانب فلسطینی حکومت کی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام القدس امور کمیٹی نے شیخ رائد صلاح کے قتل سے متعلق صہیونی خفیہ ادارے کی سازشوں پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے. القدس کمیٹی کے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی خفیہ ادارے اور فوج گذشتہ کئی سال سے شیخ رائد صلاح کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. اسرائیلی اداروں کے ہاتھوں کسی بھی ایسے ناقابل برداشت اقدام کو عملی شکل دینے سے قبل عرب ممالک اور عالم اسلام اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شیخ رائد صلاح کے تحفظ کو یقینی بنائیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اسرائیل مخالف فلسطینی قائدین کو چن چن کر قتل کرنے کی ظالمانہ حکمت عملی اپنائی جاتی رہی ہے. اب بھی خدشہ ہے کہ صہیونی انتہا پسندوں کے ہاتھوں شیخ رائد صلاح کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے. بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگرشیخ رائد صلاح کی جان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہو گی اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan